82سال قبل گم ہوئی آبدوز کو غوطہ خوروں نے دریافت کرلیا

82سال قبل گم ہوئی آبدوز کو غوطہ خوروں نے دریافت کرلیا

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں غوطہ خوروں نے 82سال قبل سمندر میں ڈوبنے والی ایک آبدوز کا ملبہ دریافت کرلیا۔

برطانوی علاقے ڈیون کے ساحل سے 20 میل کی دوری پر غوطہ خوروں نے دوسری جنگ عظیم کے عہد کی جرمن آبدوز کا ملبہ دریافت کیا۔آئن ٹیلر اینڈ اسکن ڈیپر ٹیم نے انگلش چینل میں کچھ عرصے قبل یہ آبدوز دریافت کی تھی مگر اس وقت یہ علم نہیں ہوسکا تھا کہ یہ کس چیز کا ملبہ ہے کہ کیا یہ آبدوز ہے یا پہلی جنگ عظیم کے عہد کا کوئی جنگی بحری جہازہے ۔ایک تخمینے کے مطابق یہ آبدوز 82 سال قبل ڈوبی تھی اور اب جاکر اسے دریافت کیا گیا ہے ۔55 سالہ ڈوم روبنسن اور ان کی ٹیم نے وہاں جاکر اسے شناخت کرنے کا فیصلہ کیااورایک تاریخ دان ایلس نیسلے کے ساتھ مشاورت سے انہوں نے دریافت کیا کہ یہ ملبہ یو 672 کا ہے جو 1944 میں گم ہوگئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...