امریکا میں مارموٹ کی شرارتیں ہائیکر کیلئے زحمت بن گئیں
نیویارک (نیٹ نیوز)امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے نیشنل پارک میں خوب صورت مگر شاطر اور پیٹ کے نیچے زرد رنگ والے مارموٹ ہائیکرز اور کیمپنگ کرنے والوں کیلئے زحمت کا باعث بن رہے ہیں
جو جوتے اور بیگ چوری کرنے کے ساتھ ساتھ سامان کو کتر کر خراب کرتے ہیں اور یہاں تک کہ گاڑیوں کو بھی ناکارہ بنا دیتے ہیں۔ یہ زمینی گلہری نما جانور جو جسامت میں چھوٹے ہیں منرل کنگ ویلی میں خاصے بدنام ہوچکے ہیں، نیشنل پارک سروس کی جانب سے بھی سطح سمندر سے 7 ہزار 800 فٹ بلند علاقے میں جانے والے سیاحوں کو خبردار کرتی ہے کہ آپ مارموٹ کے علاقے میں داخل ہو رہے ہیں۔سیکوئیا اور کنگز کینین نیشنل پارکس میں مارموٹ عام ہیں جب کہ ان کی شرارت بھری سرگرمیاں مئی سے جولائی کے وسط تک اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments