پونا والا، دارو والا، باٹلی والا,پارسیوں کے نام انوکھے کیوں
لاہور(نیٹ نیوز)پارسی برادری کے خاندانی نام اکثر لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہیں۔ دارو والا، باٹلی والا، سوڈا والا، پونا والا، ورکنگ باکس والا اور ریڈی منی جیسے نام بظاہر غیر معمولی محسوس ہوتے ہیں۔
لیکن ان میں سے کئی نام دراصل پارسی خاندانوں کے پیشے ، رہائش، آباؤ اجداد، ہجرت یا کسی پرانے لقب کی کہانی اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔ پارسی افراد صدیوں تک محض اپنے ذاتی ناموں سے ہی پہچانے جاتے تھے ۔ اس رجحان میں تبدیلی 19ویں صدی میں اس وقت آئی جب برطانوی دورِ حکومت میں مردم شماری کے مقاصد کے لیے لوگوں کے ناموں کے ساتھ خاندانی نام درج کرنا لازمی قرار دیا گیا۔ اس سرکاری پابندی کے بعد پارسی خاندانوں نے اپنے لیے مستقل نام منتخب کرنا شروع کیے ، جس کے لیے انہوں نے اپنے پیشے ، رہائش گاہوں یا خاندان کے معروف بزرگوں کے ناموں کو بنیاد بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments