کبوتروں کا شکارکرنیوالاسانپ کرنٹ لگنے سے مرگیا
لیما(نیٹ نیوز)بوع سانپ کی بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر کبوتروں کا شکار کرنے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
یہ واقعہ جمہوریہ پیرو کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں سانپ کھمبے پر بیٹھے پرندوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے اوپر گیا تھا لیکن دورانِ شکار وہ تاروں سے ٹکرا گیا، جس سے اسے شدید جھٹکا لگا اور وہ نیچے گر کر ہلاک ہو گیا۔واضح رہے کہ جنوبی امریکا میں اس نوعیت کے حقیقی واقعات باقاعدگی سے پیش آتے رہتے ہیں، جہاں دیوقامت سانپ پرندوں کا شکار کرنے یا اونچی جگہوں پر پناہ کی تلاش کے دوران بجلی کے انفراسٹرکچر پر سرکٹ سے ٹکرا جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں اکثر مقامی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو جاتی ہے تاہم وائرل ہونیوالے ڈرامائی واقعہ پر کچھ صارفین نے انتہائی حیرت کا اظہار کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments