پیزا ورلڈ کپ، روٹی کوگھمانے اور اچھالنے کے شاندارمظاہرے
بیونس آئرس (نیٹ نیوز)ارجنٹائن میں ہونے والے پیزا ورلڈ کپ میں مختلف ممالک کے شیفس نے ججوں کو حیران کر دیا۔
ذائقے کے ساتھ بہترین مہارت دکھا کر وینزویلا کے شیف روبینس پینا نے فری سٹائل کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فاتح کو 2027ء کی ورلڈ پیزا چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا۔اس موقع پر پیزا روٹی کو گھمانے اور اُچھالنے کا شاندار مظاہرہ دیکھ کر لوگ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ۔اس مقابلے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بھی بن چکی ہیں اور صارفین کے دلچسپ تبصروں کالامتناہی سلسلہ جاری ہے جبکہ کئی میمز بھی وائرل ہورہی ہیں یہاں تک کہ کئی منچلوں نے پیزاورلڈکپ میں شرکت شیفس کی حرکات کی کاپی کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں اور دیکھنے والوں کولائیکس اور کمنٹس کیلئے کہاجارہاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments