لندن کے میٹروسٹیشن کو 2چوہوں نے فائٹنگ رنگ بنالیا
لندن (نیٹ نیوز)لندن کے مصروف ترین آکسفورڈ سرکس انڈرگراؤنڈ سٹیشن پر ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جہاں دو ننھے چوہے پلیٹ فارم کو فائٹنگ رنگ سمجھ کر ایک دوسرے سے الجھ پڑے جبکہ قریب موجود مسافر اس غیر معمولی مقابلے سے محظوظ ہوتے رہے ۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں چوہے کبھی ایک دوسرے پر جھپٹتے اور کبھی پیچھے ہٹتے دکھائی دیتے ہیں، واقعہ نے 2019 کی ایک مشہور وائلڈ لائف تصویر کی یاد بھی تازہ کر دی جس میں لندن کے ایک میٹرو پلیٹ فارم پر دو چوہوں کو کھانے کے ٹکڑے کیلئے لڑتے ہوئے کیمرے میں قید کیا گیا تھا۔فوٹوگرافر سیم رولی کی ’’سٹیشن سکوابل‘‘نامی اس تصویر میں دونوں چوہے کھانے کے ایک ٹکڑے پر الجھتے نظر آئے تھے ، بعدازاں ایک چوہا ٹکڑا لے کر ایک طرف چلتا بنا اور یوں ان کی لڑائی ختم ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments