خاندان میں 200سال بعد بیٹی کی پیدائش پر شاہانہ جشن
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت کے ضلع بیڑ میں ایک خاندان میں تقریباً 200 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی تو گھر میں خوشی کا ایسا سماں باندھا گیا کہ مقامی لوگ بھی اس جشن میں شریک ہوگئے۔
خاندان نے نومولود بچی اور اس کی والدہ کا ہسپتال سے گھر واپسی پر شاندار انداز میں استقبال کیا۔دھیفالے خاندان کے مطابق ان کے خاندان میں تقریباً پانچ نسلوں سے کسی بیٹی کی پیدائش نہیں ہوئی تھی۔ اسی وجہ سے بچی کی آمد کو خاندان نے ایک خاص اور یادگار موقع کے طور پر منایا۔ نومولود کا نام گارگی رکھا گیا ہے ۔گارگی کی والدہ، ساوبھاگیوتی کلپنا رشی کیش دھیفالے نے بچی کو جنم دیا۔ ہسپتال سے رخصتی کے بعد خاندان نے ماں اور بیٹی کو گھر لانے کے لیے ایک خصوصی جلوس کا انتظام کیا۔ پھولوں سے سجے رتھ میں دونوں کو بٹھایا گیا، جبکہ جلوس کے دوران ڈھول اور جھانج کی آوازوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments