مصنوعی ذہانت کے پائلٹ نے ایف 16طیارہ اڑا لیا

مصنوعی ذہانت کے پائلٹ نے ایف 16طیارہ اڑا لیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکا میں عسکری تحقیق وتجربات کرتے سرکاری ادارے ، ڈارپا نے اعلان کیا ہے کہ وینم آٹونومی کٹ نام کے ایک اے آئی سافٹ وئیر نے پہلی مرتبہ ایک جنگی طیارہ ایف16کامیابی سے اڑالیاہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں ایک انسانی پائلٹ بھی بیٹھا تھا مگر پوری پروازکا عمل اے آئی نے بڑی مہارت و پھرتی سے انجام دیا۔ یوں مصنوعی ذہانت جنگی ہوابازی کے شعبے میں بھی داخل ہوگئی۔ڈارپاکاکہناہے کہ جلدانسانی پائلٹوں کے شانہ بشانہ اے آئی پائلٹ بھی جنگی طیارے اڑانے لگیں گے ۔ امریکی حکومت کامنصوبہ ہے ، مستقبل میں غیرملکی فضائی مہمات صرف اے آئی پائلٹ انجام دینگے ، تاکہ انسانی پائلٹوں کی زندگیوں کوخطرے میں نہ ڈالا جائے ۔یہ عیاں ہے ، اے آئی تیزی سے جنگ وجدل کے میدان میں قبضہ جماکر وہاں سے بھی انسانوں کو بے دخل کرنے لگی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...