آنٹی نے چغلیوں کو کاروبار بنا لیا، کمائی سے 2گھر خرید لیے
ڈگوٹا(نیٹ نیوز)لوگوں کو اکثر دوسروں کے معاملات میں دلچسپی لینے سے منع کیا جاتا ہے لیکن کولمبیا کی ایک 67 سالہ خاتون نے اسی عادت کو ایسا کاروبار بنایا کہ کمائی سے مبینہ طور پر دو گھر خریدنے میں کامیاب ہو گئیں۔
مریم نامی خاتون صبح سویرے اپنا نوٹ بک لے کر گھر کے باہر بیٹھ جاتی ہیں اور محلے میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کر دیتی ہیں۔کون کہاں جا رہا ہے ، کس سے کیا بات ہوئی اور محلے میں کون سا نیا معاملہ چل رہا ہے ، مریم اپنے نزدیک اہم سمجھی جانے والی معلومات نوٹ کرتی ہیں اور پھر یہی ‘محلے کی خبریں’ دلچسپی رکھنے والے افراد تک پہنچانا ان کی کمائی کا ذریعہ بن چکا ہے ۔مریم کے مطابق اسی کمائی اور مسلسل بچت کی بدولت وہ بالآخر دو مکانات خریدنے میں کامیاب ہوئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مریم کے اس انوکھے کام کے باعث کبھی کبھار پڑوسیوں کے ساتھ تلخی بھی ہو جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments