اے آئی کو ریڈیولوجسٹ کے بغیر میموگرامز کا جائزہ لینے کی اجازت

اے آئی کو ریڈیولوجسٹ کے بغیر میموگرامز کا جائزہ لینے کی اجازت

برلن (نیٹ نیوز)مصنوعی ذہانت نے طبی شعبے میں خودکار تشخیص کی جانب اہم قدم اٹھا لیا ہے۔بریسٹ سکریننگ کمپنی وارا کو سے ای سرٹیفکیشن مل گئی ہے ، جس کے بعد اس کا مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام بعض میموگرامز کا ریڈیولوجسٹ کی مدد کے بغیر جائزہ لے سکے گا۔برلن میں قائم کمپنی نے اس بات کا اعلان کیا۔

 کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جوناس مف کے مطابق یہ منظوری اس نظام کو پہلا بریسٹ اسکریننگ اے آئی بناتی ہے جسے واضح طور پر نارمل قرار دیے جانے والے معائنے کی آزادانہ رپورٹنگ کی اجازت ملی ہے ۔یہ ٹیکنالوجی بریسٹ کینسر کی سکریننگ میں ریڈیولوجسٹ کے کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے ، نئے طریقہ کار کے تحت اے آئی ان کیسز کی نشاندہی کرے گا جو نارمل نظر آئیں گے ، جبکہ دیگر تمام معائنے انسانی ریڈیولوجسٹس کو تفصیلی جائزے کے لیے بھیجے جائیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...