ایسا انوکھا اے سی جس کی ہوا آپ کا پیچھا کرتی ہے

 ایسا انوکھا اے سی جس کی ہوا آپ کا پیچھا کرتی ہے

بیجنگ(نیٹ نیوز)ہر اے سی لگ بھگ ایک ہی طرح کام کرتا ہے یعنی اس سے خارج ہونے والی ہوا پورے کمرے میں پھیلتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ایک چینی کمپنی کا تیار کردہ نیا اے سی آپ کو دنگ کر دے گا۔

جرمنی میں آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران Midea نے یہ نیا اے سی پیش کیا۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے خارج ہونے والی ہوا آپ کا پیچھا کرتی ہے ۔جی ہاں واقعی یہ نیا سسٹم spatial امیجنگ اور سنسرز استعمال کرکے کمرے میں آپ کی پوزیشن کو ٹریک کرتا ہے اور ٹھنڈی ہوا کا بہاؤ آپ کی جانب پھینکتا ہے ۔یعنی آپ ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں جبکہ توانائی کم ضائع ہوتی ہے ۔کمپنی کا یہ سمارٹ اے سی دیگر ڈیوائسز جیسے humidifier کے ساتھ ملکر بھی کام کرتا ہے ۔اس طرح یہ دونوں گھر کی فضا کا درجہ حرارت مناسب رکھنے کے ساتھ ساتھ نمی کو بھی برقرار رکھتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...