تمباکو نوشی آپ کو تنہائی کا شکار بناسکتی ہے ،نئی تحقیق

تمباکو نوشی آپ کو تنہائی کا شکار بناسکتی ہے ،نئی تحقیق

میڈرڈ(نیٹ نیوز)تمباکو نوشی سے متعدد دائمی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے مگر اب اس لت کا ایسا منفی اثر دریافت ہوا ہے جو دنگ کر دینے والا ہے ۔

سپین میں جاری European Respiratory Society کی سالانہ کانگریس میں تحقیق کے نتائج پیش کیے گئے ۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ تمباکو نوشی کی عادت آپ کو تنہائی کا شکار بناسکتی ہے ۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ تنہائی کا احساس تمباکو نوشی کی جانب لے جاتا ہے ۔ تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ تمباکو نوشی کرنے والے یا اس سے دور رہنے والے کس حد تک خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں۔اس مقصد کے لیے خود کو لوگوں سے الگ تھلگ محسوس کرنے اور دوستوں کی کمی کو پیمانہ قرار دیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ عمر یا جنس جو بھی ہو، تمباکو نوشی کرنے والے اس لت سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں خود کو زیادہ تنہا محسوس کرتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...