91سال عمر میں 2193کلومیٹر کا سفر کرنے کا ریکارڈ

91سال عمر میں 2193کلومیٹر کا سفر کرنے کا ریکارڈ

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا کے 91 سالہ ڈیل ’’گرے بیئرڈ‘‘سینڈرز نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کرتے ہوئے امریکا کی مشہور اپالاچین ٹریل مکمل کرلی اور سب سے معمر شخص کے طور پر یہ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا۔

جارجیا کے سپرنگر ماؤنٹین سے مین ریاست کے ماؤنٹ کٹاڈن تک پھیلا یہ تقریباً 2 ہزار 193 میل طویل راستہ سینڈرز نے مختلف وقفوں کیساتھ پیدل مکمل کیا۔ سفر کے دوران وہ مجموعی طور پر 71 مرتبہ گرے ، جن میں 6 حادثات شدید تھے ، ایک بار انہیں ہسپتال بھی لے جانا پڑا جبکہ آخری منزل سے صرف 200 گز پہلے بھی وہ گر گئے تھے ۔سینڈرز نے 2017 میں 82 سال کی عمر میں پہلی بار یہ ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم بعد میں ان کے 83 سالہ دوست ایم جے ایبرہارٹ نے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔ سینڈرز نے چند ماہ بعد ہی ریکارڈ واپس لے لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...