خبردار ،ہوشیار ،مصنوعی پلکیں بینائی متاثر کرنے کا باعث

خبردار ،ہوشیار ،مصنوعی پلکیں بینائی متاثر کرنے کا باعث

لندن(نیٹ نیوز)آئی لیش ایکسٹینشنز (مصنوعی پلکیں)آپ کو مائٹس کی ناخوشگوار افزائش کا شکار بنا سکتی ہیں جو پلکوں کی جڑوں میں داخل ہو کر بینائی کو متاثر کر سکتی ہیں۔

ایک تحقیق میں انکشاف ہوا کہ یہ بیوٹی ٹریٹمنٹ باقاعدگی سے کروانے والی 96 فی صد خواتین میں یہ خوردبینی جاندار پائے گئے ۔طبی زبان میں ڈیموڈیکس کہلانے والی یہ مائٹس مصنوعی پلکوں کو جوڑنے والے خشک گلو میں جمع ہونیوالے مردہ جلدی خلیات کو خوراک کے طور پر استعمال کرتی ہیں، جس کے باعث انکی تعداد تیزی سے بڑھ سکتی ہے ۔آئی لیش ایکسٹینشنز مردہ مائٹس کو بھی پھانس سکتی ہیں، جس کیوجہ سے وہ قدرتی طور پر جسم سے خارج نہیں ہو پاتیں۔ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ یہ مسئلہ ممکنہ طور پر سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے ، جن میں خارش، جلد خشک ہونا اور دھندلا نظر آنا شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...