کرایہ، اے آئی،دنیا سے تنگ 100 افراد کی سمندر پرچیخ و پکار
سان فرانسسکو (نیٹ نیو)امریکی شہر سان فرانسسکو میں 100 سے زائد افراد اپنی جھنجھلاہٹ اور غصہ نکالنے کیلئے ایک انوکھی تقریب میں جمع ہوئے اور بیک وقت پیسیفک اوشن کی جانب منہ کر کے زور زور سے چیخنے لگے ۔
‘گٹرل سکریم ایٹ دی سی’ نامی اس منفرد ایونٹ کا انعقاد مقامی رہائشی ڈینیئل ایگن نے اوشن بیچ کے قریب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں خود ایک زوردار چیخ کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی، اس لیے سوچا کہ کیوں نہ دوسرے لوگوں کو بھی ساتھ شامل کر لیا جائے ۔ تقریب کے اشتہار میں چیخنے کی دلچسپ وجوہات میں بڑھتا ہوا کرایہ، مصنوعی ذہانت سے جھنجھلاہٹ، غصہ اور محض ‘چیخنے سے اچھا محسوس ہونا’ شامل تھا۔ مقابلہ جیتنے والی اولیویا گوگلیموٹو کی چیخ 121.9 ڈیسی بیل ریکارڈ کی گئی، جو 129 ڈیسی بیل کے عالمی ریکارڈ سے کچھ ہی کم تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments