فرانس کے قصبے میں مچھروں کی پرواز پرپابندی لگا دی گئی
پیرس (نیٹ نیوز)فرانس کے قصبے سینٹ جسٹ سینٹ ریمبرٹ میں مچھروں کی پرواز پر پابندی عائد کر دی گئی ،قصبے کے میئر اولیور جولی نے انوکھے حکم نامے پر یکم ستمبر کو دستخط کئے۔
حکم نامے میں تحریر ہے کہ رہائشیوں کی جانب سے ٹائیگر مچھر دیکھے جانے کی رپورٹس کے بعد قصبے کی حدود میں ان کیڑوں کی پرواز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ حکم نامے میں تحریر ہے کہ جو مچھر اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گا اسے سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔میئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوسکا اور کسی بھی مچھر کو گرفتار نہیں کیا گیا یا سزا نہیں دی گئی۔ بظاہر یہ مذاق ہے مگر اس مقصد کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ،جیساکہ لوگوں کو کہاگیاہے کہ وہ پانی جمع نہ ہونے دیں جبکہ گٹر وغیرہ کو ڈھانپ کر رکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments