بھارتی شخص نے بیوی کو مہنگا فون دینے کیلئے دادی کا زیور بیچ دیا

بھارتی شخص نے بیوی کو مہنگا فون دینے کیلئے دادی کا زیور بیچ دیا

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ایک شخص بیوی کو مہنگا فون دینے کیلئے دادی کا زیور بیچ دیا ،اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے ۔

بھارت کے معروف صنعتکار ہرش گوئنکا نے کہا کہ کچھ لوگ گھر خریدنے کیلئے سونا فروخت کرتے ہیں کچھ اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے لیکن دہلی کے اس شخص نے اپنی دادی اور پڑدادی سے ورثے میں ملنے والا خاندانی سونا اپنی اہلیہ کیلئے مہنگا فون خریدنے کیلئے فروخت کر دیا۔نئی دہلی کے اس شخص نے بتایا کہ اسے اپنے خاندان سے کافی مقدار میں سونا ورثے میں ملا تھا اور اس نے اس میں سے کچھ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کی وجہ سادہ تھی کہ وہ اپنی اہلیہ کو سرپرائز دینا چاہتے تھے اور اس کیلئے کچھ خاص کرنا چاہتے تھے ،اکثر صارفین نے ان کی حرکت کو نامناس قرار دیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...