ریٹینا کی بیماری چارلس بونٹ سنڈروم کی ممکنہ وجہ قرار
لندن (نیٹ نیوز )ماہرین کا کہنا ہے کہ چارلس بونٹ سنڈروم ایک ایسی کیفیت ہے جس میں شدید بینائی سے محروم افراد کو بصری واہمے یا فریب محسوس ہو سکتے ہیں تاہم بہت سے لوگ اس کیفیت سے واقف نہیں ہوتے اور انہیں خدشہ ہونے لگتا ہے کہ کہیں وہ ڈیمنشیا یا کسی ذہنی بیماری کا شکار تو نہیں ہو رہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ریٹینا کی بیماری یا شدید بینائی سے محرومی کا سامنا کرنے والے تقریباً ہر 6 میں سے 1 فرد چارلس بونٹ سنڈروم سے متاثر ہو سکتا ہے ۔چارلس بونٹ سنڈروم میں مبتلا افراد کو اپنے ارد گرد ایسے انسان، پھول، جانور، مختلف اشکال یا ہندسی نقوش دکھائی دے سکتے ہیں جو حقیقت میں وہاں موجود نہیں ہوتے ۔یہ ہیلوسینیشن پریشان کن ہو سکتے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق ان کا لازماً یہ مطلب نہیں ہوتا کہ متاثرہ شخص کسی نفسیاتی بیماری کا شکار ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments