ویلز میں کھیت سے 3ہزار سال قدیم سونے کاکنگن برآمد
کارڈف(نیٹ نیوز)ویلز میں ایک شخص نے کھیت میں میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاش کے دوران تقریباً 3000 سال قدیم سونے کا کنگن برآمد کر لیا۔
ادریس تھامس شمالی ویلز کی کاؤنٹی گوائنیڈ کے علاقے لانووخلین میں ایک زرعی زمین پر میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاش کر رہے تھے ۔تلاش شروع کرنے کے تقریباً 20 منٹ ہی ہوئے تھے کہ ان کے آلے نے کسی دھاتی شے کی موجودگی کاسگنل دیا۔ کھدائی کے دوران انہیں ایک چمک دکھائی دی تو معلوم ہوا کہ زمین میں موجود چیز سونے کی ہے ۔ ماہرین نے تصدیق کی کہ یہ کانسی کے دور سے تعلق رکھنے والا زیور ہے اور اس میں تقریباً 92.8 فی صد خالص سونا موجود ہے ، اس کی ممکنہ مالیت 15 ہزار سے 20 ہزار پاؤنڈ کے درمیان بتائی گئی ہے ۔یہ قیمتی دریافت انکوائری کے بعد خزانہ قرار دے دی گئی جبکہ محقق نے اسے انتہائی شاندار قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments