خوابو ں سے بھر پور نیند بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مددگار

خوابو ں سے بھر پور نیند بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مددگار

لندن(نیٹ نیوز)معیاری اور مناسب نیند صرف جسم اور ذہن کو بحال کرنے تک محدود نہیں بلکہ طویل مدتی صحت پر بھی اثر انداز بھی ہو سکتی ہے ۔

ایک نئی برطانوی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خوابوں سے بھرپور نیند، جسے ریپڈ آئی موومنٹ نیند کہا جاتا ہے ، کی زیادہ مقدار 83 بیماریوں کے کم خطرے سے منسلک ہے ۔طبی جریدے پی ایل او ایس میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں برطانیہ کے 95559 بالغ افراد کی نیند اور صحت سے متعلق معلومات کا تجزیہ کیا گیا۔ محققین کے مطابق گہری نیند کی زیادہ مقدار 7 بیماریوں کے کم خطرے سے منسلک تھی۔ اس تحقیق میں شرکا کے بیان کی بجائے محققین نے شرکاء کی کلائی پر پہننے والے آلات کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، اس کے ذریعے شرکاء کی جسمانی سرگرمیوں کی نگرانی کی گئی اور ان کے نیند کے معمولات کا اندازہ لگایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...