کالے چنے میں موجود فائبر موٹاپاکنٹرول کرنے میں مددگار
لاہور(نیٹ نیوز)کالے چنے پروٹین، فائبر، آئرن اور توانائی سے بھرپور ایک قدیم اور سستی غذا ہیں جو بے شمار طبی فوائد کی حامل ہے ۔اس میں موجود فائبر کی زیادہ مقدار کی وجہ سے پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے ۔۔۔
، بھوک کم لگتی ہے اور موٹاپا کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ کالے چنے جسم کو فوری اور بھرپور طاقت فراہم کرتے ہیں، جو مزدوروں، طلباء اور کھلاڑیوں کیلئے بہترین ہیں۔ان کا گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے ، جو خون میں شوگر کی سطح کو اچانک بڑھنے نہیں دیتا اور ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید ہے ۔کالے چنوں میں موجود فائبر نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے اور قبض کو دور کرتا ہے ۔یہ جسم میں خراب کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں اور پوٹاشیم کی موجودگی کی وجہ سے بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھتے ہیں۔روزانہ ایک مٹھی بھنے یا بھیگے چنے کھانے سے قوتِ مدافعت بڑھتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments