’’ہاتھی دنیا کا واحد جانور جو چھلانگ نہیں لگا سکتا ‘‘

’’ہاتھی دنیا کا واحد جانور جو چھلانگ نہیں لگا سکتا ‘‘

لاہور (نیٹ نیوز)ہاتھی دنیا کا سب سے بڑا خشکی کا جانور ہے تاہم یہ دنیا کا وہ واحد جانور بھی ہے جو چھلانگ نہیں لگا سکتا۔۔۔

ہاتھی انتہائی حساس جانور بھی ہے ، یہ اپنے بچھڑے ہوئے ساتھیوں کی یاد طویل عرصہ رکھتے ہیں اور اپنے مردہ بچوں کو ہفتوں تک سونڈ یا سر پر اٹھائے پھرتے ہیں۔افریقی جنگلات کے ہاتھی تمام ممالیہ جانوروں میں سب سے کم (روزانہ صرف چند گھنٹے یا منٹ)سوتے ہیں اور گہری نیند ہر 3 یا 4 دن بعد لیٹ کر سو کر پوری کرتے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق ہاتھیوں کے جسم میں ایک خاص جین پایا جاتا ہے جو کینسر کے خلیات کو پھیلنے سے روکتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ اتنے بڑے جسم کے باوجود ان میں کینسر نایاب ہے ۔ہاتھی کے بڑے کان صرف سننے کیلئے نہیں ہوتے بلکہ ان میں موجود خون کی نالیاں جسم کا درجہ حرارت اعتدال میں رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...