ترکیہ میں دنیا کی سب سے بڑی لوبیا کی دیگ تیار

 ترکیہ میں دنیا کی سب سے بڑی لوبیا کی دیگ تیار

استنبول (نیٹ نیوز)ترکیہ کے شہر کلکت میں لوبیا کی دنیا میں سب سے بڑی دیگ تیار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا لیا گیا۔۔۔

کلکت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور گوموشخانے کی گورنرشپ نے کلکت میونسپلٹی کے اشتراک سے 22 اگست کو لوبیا کی عظیم الشان دیگ تیار کی۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے والی دیگ 1 ہزار 807 گیلن تقریباً 15 ہزار ڈبوں کے برابر تھی، جو دنیا کی سب سے بڑی دیگ کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ 1 ہزار 479 اعشاریہ 36 گیلن کا تھا، نیا ریکارڈ بنانے والی دیگ کی تیاری میں کسانوں، خانساماؤں، انجینئروں، فوڈ سیفٹی ماہرین، سپانسرز اور رضاکاروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔منتظمین کے مطابق یہ ریکارڈ علاقے کی زرعی میراث، مقامی پیداوار اور عوامی اتحاد کا عالمی اعتراف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...