یونان کے شہر میزامیں 2400سال پرانا سکول دریافت

 یونان کے شہر میزامیں 2400سال پرانا سکول دریافت

ایتھنز (نیٹ نیوز)قدیم یونانی شہر میزا میں 24 سو سال پرانا وہ تاریخی سکول دریافت ہوا ہے جہاں فلاسفر ارسطو نے نو عمر سکندر اعظم کو تعلیم دی تھی۔ماہرین آثارِ قدیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مقدونی بادشاہ سکندر اعظم اور ۔۔۔

ان کے استاد عظیم یونانی فلسفی ارسطو کی تاریخی درسگاہ کے آثار مل گئے ہیں، اس تاریخی مقام سے چار قلم، پتھر کی میزیں اور موزائیک فرش دریافت ہوا ہے ۔یہ مقام شمالی یونان کے قدیم شہر میزا میں دریافت ہوا ہے اور اس کی تاریخ چوتھی صدی قبل مسیح سے بتائی جارہی ہے ۔یونان کی وزارتِ ثقافت کے مطابق کھدائی کے دوران سامنے آنے والے آثار میں ایک وسیع عمارت کا کمپلیکس شامل ہے ، جس میں لیکچر ہال، پتھر سے بنے مطالعاتی ڈیسک، دو ضیافتی ہال، ایک اسٹیڈیم، کھیلوں کا میدان اور ستونوں سے مزین ایک ڈھکا ہوا برآمدہ شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...