الیکٹرک گاڑیوں کے پہیے زیادہ جلد ی خراب ہونے کاامکان

الیکٹرک گاڑیوں کے پہیے زیادہ جلد ی خراب ہونے کاامکان

لندن (نیٹ نیوز)تازہ ترین تحقیق کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں میں پہیوں سے متعلق خرابیوں کا امکان پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کے مقابلے میں تقریباً 1.8 گنا زیادہ ہوتا ہے ۔یہ تحقیق برٹِش وہیکل رینٹل اینڈ لیزنگ ایسوسی ایشن نے کی۔۔۔

 جس میں برطانیہ کے 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد وہیکلز ٹیسٹوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا۔ الیکٹرک گاڑیوں میں بھاری بیٹریاں اور الیکٹرک موٹرز کا فوری ٹارک پہیوں پر اضافی دباؤ ڈالتا ہے ، بعض برقی گاڑیوں کی بیٹری پیک کا وزن تقریباً 299 سے 499 کلوگرام تک ہوتا ہے اور یہ گاڑی کے مجموعی وزن کا 25 فیصد بنتا ہے ۔پٹرول انجن کے برعکس الیکٹرک موٹر ایکسلریشن کے آغاز ہی میں تقریباً فوری طور پر زیادہ ٹارک فراہم کرتی ہے ، جس سے ٹائروں پر زیادہ قوت پڑتی ہے اور ان کے گھسنے یا خراب ہونے کا امکان بڑھ سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...