’’9 گھنٹے یا زائد سونا قبل از وقت موت کا سبب بن سکتا‘‘
تائی پے (نیٹ نیوز)طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رات کو 9 گھنٹے یااس سے تک نیند لینا قبل از وقت موت کا سبب بن سکتا ہے۔۔۔
۔تائیوان کے محققین نے 30 سال میں 3 ہزار سے زائد افراد پر تحقیق کی اور 9 گھنٹے کی نیند سے قبل از وقت موت کا انکشاف کیا ہے ۔ عام طور پر صحتمند زندگی کیلئے 7 سے 8 گھنٹے کی نیند بہتر مانی جاتی ہے لیکن بستر پر اس سے زیادہ وقت گزارنا موت کا امکان بڑھاتا ہے ۔طبی تحقیقی رپورٹ کیمطابق 9 گھنٹے سے زیادہ سونے والوں میں کسی بھی وجہ سے موت کا امکان 17 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جو کہ 6 گھنٹے سے کم سونے والوں کی شرحِ اموات سے زیادہ ہے ۔اگرچہ اس کی دقیق وجوہات مکمل طور پر واضح نہیں ہیں تاہم زیادہ سونے سے ہائی بلڈ پریشر، جسمانی سوزش، ہارمونز کے عدم توازن اور قوتِ مدافعت میں خلل جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments