دانتوں کا اینامل دوبارہ اگانے والا جیل تیارکرلیاگیا
نوٹنگھم (نیٹ نیوز)برطانیہ کی یونیورسٹی آف نوٹنگھم کے محققین نے ایسا جیل تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی جو خراب یا متاثرہ دانتوں کے اینامل کو چند ہفتوں میں دوبارہ بنانے میں مدد دے سکتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق یہ تحقیق دانتوں کی حفاظت اور علاج کے شعبے میں نئی حکمتِ عملی متعارف کرا سکتی ہے ۔تحقیق کیمطابق پروٹین پر مبنی یہ جیل قدرتی طور پر دانتوں کا اینامل بننے کے عمل کی نقل کرتا ہے اور لعابِ دہن میں موجود کیلشیم اور فاسفیٹ کی مدد سے خراب دانتوں کی سطح پر منظم کرسٹل دوبارہ بننے میں مدد دیتا ہے ۔لیبارٹری تجربات میں جیل سے بحال کئے اینامل نے برش کرنے ، چبانے اور تیزابی غذاؤں کے اثرات کے خلاف مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔اس کی کارکردگی صحت مند اینامل سے ملتی جلتی رہی جبکہ یہ دانتوں کی حساسیت کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments