دماغ میں کیڑے اور انڈے ،فلپائنی خاتون علاج سے ٹھیک
منیلا(نیٹ نیوز)نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع تحقیقی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ فلپائن کی خاتون نے مرگی کے دوروں کی وجہ سے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔
ابتدائی ٹیسٹوں میں ثابت ہوا تھا کہ خاتون بالکل ٹھیک ہے مگر جب دماغ کا ایم آر آئی سکین کرایا گیا تو ان کیڑوں کے انڈوں کو دیکھا گیا تھا جو مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا میں کافی عام ہوتے ہیں۔ عام طور پر یہ کیڑے دماغ میں نہیں پہنچتے جبکہ ڈاکٹرزکیلئے کھوپڑی کھول کر جائزہ لینا بھی ممکن نہیں تھا۔تو ڈاکٹروں نے خاتون کے فضلے کے نمونوں کا تجزیہ کیا اور اس میں درجنوں انڈوں کو دریافت کیا۔خوش قسمتی سے مسئلے کا علاج آسان ہوتا ہے ۔ڈاکٹرز نے خاتون کو مختلف ادویات دیکر گھر بھیجا اور 3ماہ بعد خاتون کے دورے رک گئے ۔بعد ازاں ایم آر آئی اسکین سے ثابت ہوا کہ اب خاتون کا دماغ کیڑوں سے پاک ہوچکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments