سورج کی روشنی سے خود چارج ہونے والا ایئر فلٹر تیار

سورج کی روشنی سے خود چارج ہونے والا ایئر فلٹر تیار

بیجنگ (نیٹ نیوز)چینی سائنس دانوں نے ایسا جدید ایئر فلٹر تیار کیا ہے جو سورج کی روشنی یا گھر کے اندر موجود ایل ای ڈی روشنی سے خود چارج ہو کر ہوا میں موجود آلودہ ذرات اور جراثیم کو جذب کر سکتا ہے ۔

جرنل چیم میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ فلٹر چین کی جیلین یونیورسٹی کے محققین نے تیار کیا ہے ۔ فلٹر میں پولی پروپلین کی ایک جھلی استعمال کی گئی ہے جو کمرشل فیس ماسکس میں بھی استعمال ہوتی ہے ۔ اس جھلی پر ایسا مواد چڑھایا گیا ہے جو روشنی اور حرارت کے اثر سے سطح پر برقی چارج پیدا کرتا ہے ۔محققین کے مطابق یہ برقی چارج ہوا میں موجود ذرات کو اپنی جانب کھینچتا ہے ، بالکل اسی طرح جیسے سٹیٹک بجلی غبارے کو دھول کے ذرات اپنی طرف متوجہ کرنے میں مدد دیتی ہے ،فلٹر کو بجلی کے کنکشن کے بغیر ہوا سے جراثیم کو روکنے میں مدد ملتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...