دنیا میں پہلی بار موٹے بچے زیادہ،دبلوں کی تعداد کم

دنیا میں پہلی بار موٹے بچے زیادہ،دبلوں کی تعداد کم

نیویارک (نیٹ نیوز)دنیا بھر میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ ہو گیا اور پہلی بار موٹے بچوں کی تعداد کم وزن بچوں سے بڑھ گئی ۔

نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق موٹاپا بڑوں کیساتھ بچوں کیلئے بھی سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے اور بچوں کی بڑی تعداد غیر معمولی موٹاپے کا شکار ہو رہی ہے ، اسی وجہ سے دنیا میں پہلی بار موٹاپے کا شکار سکول جانیوالے بچوں کی تعداد کم وزن بچوں سے تجاوز کر گئی ۔اس حوالے سے یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں 5 سے 19 سال کی عمر کے ہر پانچ میں سے ایک بچہ یا نوجوان زائد وزن یا موٹاپے کا شکار ہے ،جس کیوجہ غیر صحت بخش غذاؤں، الٹرا پروسیسڈ فوڈز اور میٹھے مشروبات ہیں ۔ 2010 کے بعد سے دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں بچوں میں زائد وزن اور موٹاپے کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...