نیاسمارٹ لاک متعارف ،ڈائل گھما کر بجلی پیدا ہوگی
نیویارک (نیٹ نیوز)آن لائن خرید و فروخت کی معروف امریکی کمپنی نے نیا سمارٹ لاک متعارف کرایا ہے ، جس کی بیٹری ختم ہو جائے تو ڈائل گھما کر عارضی طور پربجلی پیدا کی جاسکتی ہے ۔۔
نئے سمارٹ لاک کا منفرد ڈیزائن اسے دیگر سمارٹ لاکس سے مختلف بناتا ہے ۔لاک کی بیٹری مکمل طور پر ختم ہوجانے کی صورت میں بھی صارف دروازہ کھول سکے گا، جس کیلئے سامنے موجود ڈائل کو چند مرتبہ گھمانا ہوگا، ڈائل گھمانے سے اتنی بجلی پیدا ہوگی کہ لاک کو فعال کرکے دروازہ کھولا جاسکے ۔معروف امریکی کمپنی کا تیارہ کردیا سمارٹ لاک دروازہ کھولنے کے 4 مختلف طریقے فراہم کرتا ہے ، صارف فنگر پرنٹ سنسر کے ذریعے لاک کھول سکتا ہے ، کی پیڈ پر مخصوص کوڈ درج کرسکتا ہے ، سمارٹ فون ایپ استعمال کرسکتا ہے یا ایمی زون الیکسا کے ذریعے لاک کو کنٹرول کرسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments