ملازمین کو سخت موسم سے بچانے کیلئے گاڑیوں کا تحفہ

ملازمین کو سخت موسم سے بچانے کیلئے گاڑیوں کا تحفہ

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین میں ایک ریسٹورنٹ کی مالکہ نے اپنے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو پرتعیش گاڑیوں کا تحفہ دے دیا۔۔۔

ما یانلی نامی خاتون صوبہ ہینان کے شہر جیاؤ ژو میں ایک ریسٹورنٹ چین کی مالکہ ہیں۔ان کی کمپنی کیلئے کام کرنیوالے متعدد افراد کو نئی گاڑیوں کا تحفہ گزشتہ دنوں دیا گیا تاکہ انہیں دفتر میں آنے کے دوران سخت موسم کا سامنا نہ کرنا پڑے ،ایک گاڑی کی مالیت 45 ہزار ڈالرز تھی۔ما یانلی نے ملازمین کو تحفے کے عوض کسی قسم کے معاہدے پر دستخط کرنے کی ہدایت نہیں کی تھی۔ما یانلی نے بتایا کہ انہیں یہ خیال گزشتہ سال موسم سرما میں آیا تھا،اس موسم میں جب ان کیلئے کام کرنیوالے بیشتر افراد علی الصبح الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر ریسٹورنٹ پہنچتے تھے تو سردی سے چہرے سرخ ہوجاتھے تھے ، کان جامنی جبکہ ہاتھ اکڑ جاتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...