1474پاؤنڈ تازہ کٹے فرنچ فرائز تیارکرنے کا ریکارڈ

1474پاؤنڈ تازہ کٹے فرنچ فرائز تیارکرنے کا ریکارڈ

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکا میں ایک ہزار 474 پاؤنڈ تازہ کٹے ہوئے فرینچ فرائز تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا گیا۔۔۔

 ’’بوائے سی پوٹیٹو ڈیز‘‘کے موقع پر 50 افراد پر مشتمل ٹیم نے 6 بڑے فرائرز کی مدد سے ایک ہزار700پاؤنڈ آلوؤں سے ایک ہزار474 پاؤنڈ فرائز تیار کئے ۔آئی پی سی کے صدر اور سی ای او جیمی ہائیگم کا کہنا ہے کہ اگر سب سے زیادہ مقدار میں فرنچ فرائز پیش کرنے کا عالمی ریکارڈ کسی کے پاس ہونا چاہئے ، تو ہمارا ماننا ہے کہ وہ آئیڈاہو ہی ہے ۔انہوں نے کہا ہم ہمیشہ سے جانتے ہیں کہ آئیڈاہو کے آلوؤں سے بہترین فرائز بنتے ہیں۔ وزن کی سرکاری تصدیق کے بعد یہ فرائز میلے میں آئے ہوئے لوگوں میں تقسیم کر دئیے گئے ۔سوشل میڈیا صارفین نے ایک واقعہ پر اپنے دلچسپ تبصروں کاسلسلہ شروع کررکھاہے اور اسے ایک دلچسپ ریکارڈ قرار دیا جارہاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...