کاشتکار نے 2856پاؤنڈ وزنی کدو اگاکرریکارڈ بنادیا
لیمنگٹن (نیٹ نیوز)برطانیہ کے ایک کاشتکار نے دیو ہیکل کدو اگانے کا اپنا ہی قائم کردہ گنیز ورلڈ ریکارڈ اس وقت توڑ دیا جب اس نے 2856.8 پاؤنڈ وزنی دیوہیکل کدو اگایا۔
ہمپشائر کاؤنٹی کے علاقے لیمنگٹن سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ ایان پیٹن نے دیوہیکل کدوکا نام ’’بگھیرا ‘‘رکھا ہے ،وہ اپناکدو برکشائر میں ہونے والے وار گریو نرسری جائنٹ پمپکن ویئنگ آف میں لے کر آئے جہاں 3 اکتوبر کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک نمائندے کی نگرانی میں اس کا باضابطہ وزن کیا گیا۔ پیٹن اور ان کے بھائی سٹیورٹ نے 2025 میں 2819.25 پاؤنڈ وزنی کدو ’’مگل ‘‘اگاکرریکارڈ قائم کیا تھا جو اب ٹوٹ گیا۔پیٹن نے بتایا کہ وہ اس کدو کی دیکھ بھال میں روزانہ چھ گھنٹے تک صرف کرتے رہے ، جس میں اسے روزانہ تقریباً 130 گیلن پانی فراہم کرنا بھی شامل تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments