سزائے موت کے قیدی کی پھانسی سے چندگھنٹے قبل شادی
تہران (نیٹ نیوز)ایران میں سزائے موت کے قیدی نے پھانسی دئیے جانے سے چند گھنٹے پہلے شادی کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے شہر اصفہان کی جیل میں مظاہروں کے باعث گرفتار ایرانی شہری علی رضا سیباہی نے۔۔۔
پھانسی دئیے جانے سے چند گھنٹے قبل اپنی ساتھی سے شادی کر لی اورحق مہر میں قرآن مجید کا نسخہ، شکر کا ٹکڑا اور سرخ گلاب دلہن کو دیا گیا۔علی رضا سیباہی نے تختہ دار پر جانے سے چند گھنٹے قبل اپنے وکیل کے ذریعے فون پر دوسری جیل میں قید اپنی ساتھی سے شادی کی خواہش پوری کی۔ 21 سالہ علی رضا نے 22 سالہ مہشاد کاشائی سے نکاح کیا، یہ شادی ان دونوں کے والدین کی منظوری حاصل کرنے کے بعد کی گئی،نکاح کی یہ رسم 4 اور 5 اکتوبر کی درمیان شب ادا کی گئی اور پیر 5 اکتوبر کی علی الصباح نوبیاہتا دولہے کو پھانسی دے دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments