ڈوبے جہاز سے 2100سال پرانے مٹی کے برتن برآمد
استنبول (نیٹ نیوز)ترکیہ کے ساحل کے قریب سمندر کی تہہ سے ڈوبے ہوئے جہاز سے 2100 سال پرانے برتن برآمد ہوئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترکیہ میں ماہرین آثارِ قدیمہ نے قدیم بحری جہاز کا ملبہ دریافت کر لیا، جس سے ہزاروں قیمتی برتن تقریباً صحیح سلامت ملے ہیں۔
انطالیہ کے ساحل کے قریب 55 میٹر گہرائی میں موجود ملبے سے پلیٹیں، پیالے اور ٹرے سمیت 122 مختلف اقسام کے برتن ملے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تاجروں نے برتن لکڑی کے ڈبوں میں رکھ کر درمیان میں مٹی بھری ہوئی تھی، جس کے باعث یہ مٹی کے برتن دو ہزار سال سے زائد عرصے تک ٹوٹنے سے بچے رہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ جہاز قدیم بحیرۂ روم کے تجارتی راستے پر سفر کر رہا تھاجب یہ ڈوب کیا ۔ مزید دریافت کیلئے زیرِ آب روبوٹس کی مدد سے کھدائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments