سانس کی بو سے نجات کے لئے انار کھانا انتہائی فائدہ مند

سانس کی بو سے نجات کے لئے انار کھانا انتہائی فائدہ مند

لاہور (نیٹ نیوز)ذائقے سے ہٹ کر مزیدار انارکاپھل صحت کیلئے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے ،اس کو کھانے سے جسم صحت مند ہوتا ہے اور مختلف امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

زمانہ قدیم سے یہ پھل انسانوں کی غذا کا حصہ ہے اور اس کے فوائد جاننے کے لئے بہت زیادہ تحقیقی کام بھی ہوا ہے ۔انارمیں موجود مرکبات جراثیموں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں،اس پھل کو کھانے سے منہ کی صحت بہتر ہوسکتی ہے کیونکہ منہ کے اندر جراثیموں کے جمع ہونے سے سانس کی بو اور دانتوں کے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھتا ہے مگر انار کھانے سے آپ سانس کی بو جیسے عام مسئلے سے خود کو بچا سکتے ہیں۔انار میں موجود مرکبات دماغ کے لئے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ وہ تکسیدی تناؤ اور ورم کی روک تھام کرتے ہیں۔ ان مرکبات سے دماغ کو الزائمر امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...