برطانیہ میں 50سال کے دوران مٹر کا استعمال 74فیصدکم
لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں مٹر کا استعمال گزشتہ 50 برسوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ، برطانوی شہری 1975 کے مقابلے میں اب 74 فیصد کم مٹر کھا رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال برطانیہ میں فی کس مٹر کا اوسط ہفتہ وار استعمال 37 گرام رہا جبکہ 1975 میں یہ مقدار 144 گرام تھی۔منجمد مٹر کا ہفتہ وار استعمال بھی 48 گرام سے کم ہو کر 25 گرام رہ گیا۔ ڈبہ بند مٹر کا استعمال 85 گرام سے گھٹ کر 9 گرام جبکہ تازہ مٹر کا استعمال 11 گرام سے کم ہو کر صرف 3 گرام ہفتہ وار رہ گیا ہے ۔برطانیہ اپنی ضرورت کے تقریباً 90 فیصد مٹر خود پیدا کرتا ہے ۔ ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں مٹر کی مقبولیت میں 65 فیصد کمی آئی اور اب یہ ملک کی مقبول ترین سبزیوں میں 33ویں نمبر پر ہے جبکہ نوجوان نسل مٹر کو برطانوی کھانوں کا روایتی حصہ نہیں سمجھتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments