مائیگرین اور عام سر درد میں کیا فرق ہے ،کیسے پہچانیں؟

مائیگرین اور عام سر درد میں کیا فرق ہے ،کیسے پہچانیں؟

لاہور(نیٹ نیوز)سر درد اور مائیگرین دونوں میں سر میں درد ہو سکتا ہے ، تاہم یہ دونوں ایک جیسی کیفیت نہیں ہیں۔

عام طور پر تناؤ کی وجہ سے ہونے والا سر درد پورے سر میں دباؤ، کھنچاؤ یا ہلکے درد کی صورت میں محسوس ہو سکتا ہے اور سر کے دونوں جانب بھی ہو سکتا ہے ۔ڈاکٹرز کیمطابق مائیگرین میں درد عموماً دھڑکن کی طرح محسوس ہوتا ہے اور اکثر سر کے ایک جانب ہوتا ہے لیکن صرف اس بنیاد پر مائیگرین کی تشخیص نہیں کی جا سکتی۔ تناؤ کی وجہ سے ہونے والے سر درد میں ایسا محسوس ہو سکتا ہے جیسے سر کے گرد دباؤ پڑ رہا ہو یا کوئی چیز سر کو جکڑ رہی ہو۔اس کے برعکس، مائیگرین کا درد درمیانے درجے سے شدید ہو سکتا ہے اور چلنے یا سیڑھیاں چڑھنے جیسی معمول کی جسمانی سرگرمیوں سے بھی بڑھ سکتا ہے ۔ مائیگرین میں متلی اور قے بھی ہو سکتی ہے ، جبکہ تیز روشنی اور بلند آواز برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...