بچپن میں بچھڑی بہنوں کی سافٹ بال ایونٹ میں ملاقات

بچپن میں بچھڑی بہنوں کی سافٹ بال ایونٹ میں ملاقات

مونٹانا (نیٹ نیوز)امریکی ریاست مونٹانا میں سافٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سافٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران بچپن میں بچھڑ جانے والی 2بہنیں آمنے سامنے آگئیں۔

 رپورٹ میں بتایا ہے کہ 19 سالہ سمانتھا رینسولڈ اپنے کالج کی ٹیم کے ساتھ کھیل رہی تھیں کہ اچانک ان کی ساتھی کھلاڑی نے مخالف ٹیم کی 18 سالہ کھلاڑی کیان ڈین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمانتھا رینسولڈ سے غیر معمولی حد تک مشابہت رکھتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان دونوں بہنوں کو بچپن میں الگ الگ خاندانوں نے گود لیا تھا ،میچ کے بعد سمانتھا نے کیان کے بارے میں اپنی والدہ کو بتایا جس کے بعد اُنہوں نے فہرست میں تمام کھلاڑیوں کے نام اور پیدائشی تفصیلات کا جائزہ لیا تو انکشاف ہوا کہ دونوں سگی بہنیں ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...