بھارت:دورانِ پرواز مسافر کے پاور بینک میں آگ لگ گئی

بھارت:دورانِ پرواز مسافر کے پاور بینک میں آگ لگ گئی

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارت میں دورانِ پرواز مسافر کے پاور بینک میں مبینہ طور پر آگ لگنے سے طیارے میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 11 اکتوبر کو انڈیگو ایئرلائن کی پرواز دہلی سے چنئی جا رہی تھی کہ اچانک مسافروں کے سامان رکھنے والے اوپری خانے سے دھواں اٹھنے لگا۔اطلاعات کے مطابق ایک مسافر کے پاور بینک میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد مسافر خوفزدہ ہو کر اپنا سامان نکالنے لگے ۔ایئرلائن کے مطابق عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیا، جبکہ پائلٹس نے احتیاطاً طیارے کا رخ حیدرآباد کی جانب موڑ دیا۔پرواز حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گئی اور تمام مسافر و عملہ محفوظ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...