دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق
ایریزونا(نیٹ نیوز)امریکی ماہرینِ فلکیات نے مشتری کے حجم کے برابر ایک سرد فلکیاتی جِرم پر پانی کے بادلوں کی موٹائی میں تبدیلی کی پہلی براہ راست تصدیق کر دی ہے ۔
ایریزونا یونیورسٹی کی ماہرِ فلکیات برٹنی مائلز کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے جیمز ویب خلائی دوربین کی مدد سے WISE 0855 نامی براؤن ڈوارف کا 11 گھنٹے تک مشاہدہ کیا۔ یہ فلکیاتی جِرم زمین سے تقریباً 7.5 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے ، اس دنیا کی فضا میں موجود پانی کے بادل اس کی گردش کے دوران موٹے اور پتلے ہوتے رہتے ہیں جبکہ گہرائی میں موجود کیمیائی گیسیں بھی حرارتی عمل کے ذریعے اوپر کی جانب منتقل ہوتی ہیں۔سائنس دانوں نے ہر 15 منٹ بعد اس جِرم سے آنے والی روشنی کا سپیکٹرم ریکارڈ کیا، جس سے اس کی فضا میں ہونے والی تبدیلیوں کا تفصیلی جائزہ ممکن ہوا۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے دی ایسٹرو فزیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments