آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فی صد کم

آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فی صد کم

لاہور(نیٹ نیوز)مستقبل میں فضائی سفر کو تیز تر بنانے کے لیے 222 فٹ طویل سپر سونک طیارے کووپلین کا تصور پیش کیا گیا ہے ۔

 جو آواز کی رفتار سے دوگنی رفتار سے پرواز کرنے اور سفر کا دورانیہ 70 فی صد تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔مجوزہ ڈیزائن کے مطابق طیارے میں 200 مسافروں کی گنجائش ہوگی اور یہ ایک پرواز میں 16 ہزار کلومیٹر تک فاصلہ طے کرسکے گا۔اس کے ذریعے لندن سے آسٹریلیا تک بغیر کسی درمیانی سٹاپ کے سفر ممکن بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔کووپلین کو مشہور سپر سونک طیارے کونکورڈ سے زیادہ تیز اور زیادہ گنجائش والا بنانے کا منصوبہ ہے ۔ اس کی مجوزہ رینج ایئربس اے 350-900 اور بوئنگ بی 787-9 سے بھی زیادہ ہوگی۔تاہم یہ طیارہ فی الحال صرف ایک تصوراتی ڈیزائن ہے اور اس کی تیاری یا عملی پرواز کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...