ثابت مونگ شوگر کنٹرول کرنے کیلئے سپر فوڈ قرار
لاہور (نیٹ نیوز)پاکستانی اور پنجابی ثقافت میں ثابت مونگ کو ہمیشہ سے بیماری کے بعد کمزوری دور کرنیوالی سب سے ہلکی غذا مانا جاتا تھا لیکن اب دلچسپ رجحان سامنے آیا ہے کہ اسے بین الاقوامی سطح پر ہائی پروٹین ڈائٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔
اس کے علاوہ روایتی کھانوں میں ثابت مونگ کیساتھ پالک کا امتزاج اور مونگ کی دال کا حلوہ اب شادیوں کے علاوہ لگژری ہوٹلوں کے مینو کا مستقل حصہ بن رہے ہیں۔حالیہ طبی رپورٹس اور غذائی ماہرین کی تحقیق کے مطابق ثابت مونگ کو وزن کم کرنے اور شوگر کنٹرول کرنے کیلئے ایک بہترین سپر فوڈ قرار دیا جا رہا ہے ۔ماہرین کے مطابق ثابت مونگ کا گلائسیمک انڈیکس انتہائی کم ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے یہ خون میں شوگر کی سطح کو اچانک بڑھنے نہیں دیتی اور ذیابیطس کے مریضوں کیلئے آئیڈیل غذا مانی جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments