13فٹ 6انچ لمبی دم ، ورلڈریکاڈ امریکی گھوڑی کے نام
نیویارک (نیٹ نیوز)امریکی ریاست اوہائیو کی ایک گھوڑی کی دم نے اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز دلا دیا، اس گھوڑی کی دم کی آفیشلی پیمائش کی گئی تو اس کی لمبائی 13 فٹ اور 6 انچ نکلی،جینی نامی اس گھوڑی کی مالکن میکنزی لو اور ریچل ایسٹس ہیں۔
جینی 2019 میں میکنزی لو کی سالگرہ کے موقع پر انہیں تحفے میں دی گئی تھی۔میکنزی لو نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ جینی کو حاصل کرنے سے پہلے مجھے بتایا گیا تھا کہ جب وہ چھوٹی تھی تو اس نے اپنی دم خود ہی کھینچ کر اکھاڑ لی تھی، جب وہ میرے پاس آئی تو اس کی دم زمین کو چھوتی تھی لیکن اس وقت وہ زیادہ لمبی نہیں تھی۔جینی کا تعلق امریکن سیڈل بریڈ نسل سے ہے ، اس نسل کے گھوڑے اپنی لمبی اور لہراتی ہوئی دموں کے لئے مشہور ہیں۔سوشل میڈیا پر جینی صارفین کے تبصروں کا مرکز بن گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments