پرانے سامان کے ڈبے سے دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد

پرانے سامان کے ڈبے سے دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد

ٹیکساس (نیٹ نیوز)امریکا میں پرانے سامان کی فروخت میں خریدے گئے ڈبوں سے دوسری جنگِ عظیم کے دور کے فعال دستی بم پائے گئے ۔ریاست ٹیکساس میں ایک شہری نے سامان سے دستی بم ملنے کے بعد پولیس کو موقع پر طلب کرلیا۔

آسٹن پولیس ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کچھ دن قبل پولیس کو ایک غیر معمولی واقعہ کی اطلاع ملی، ایک شہری نے پرانے گھریلو سامان کی فروخت سے کچھ ڈبے خریدے تھے اور جب وہ ان کی جانچ کر رہا تھا تو اسے ان میں دوسری جنگِ عظیم کے زمانے کے معلوم ہونے والے دستی بم نظر آئے ، بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچا اور تصدیق کی کہ ڈبے میں موجود دستی بم فعال تھے ۔پولیس کے مطابق تمام دستی بموں کو بحفاظت قبضے میں لے کر جائے وقوعہ سے ہٹا دیا گیا جبکہ اس حوالے سے مزید معلومات کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...