البانیہ کی خاتون 117سال کی عمر میں بھی صحت مند
ترانہ(نیٹ نیوز)البانیہ کی خاتون کامیل مارا کو 117 سال کی عمر میں یہ فکر نہیں کہ وہ خود کو دنیا کی معمر ترین خاتون ثابت کریں یا البانیہ کے حکام کو یقین دلا سکیں کہ وہ ابھی تک مری نہیں۔
ایک ایسی خاتون جن کی پیدائش خلافت عثمانیہ کے عہد میں ہوئی اور 36 سال کی عمر میں دوسری جنگ عظیم کا اختتام دیکھا، ان کی توجہ اس پر مرکوز ہے کہ زندگی سے کیسے لطف اندوز ہوں۔ان کا کہناہے کہ آپ کی زندگی اتنی طویل ہوتی ہے جتنا خدا کا حکم ہوتا ہے ۔کامیل مارا نے پھلوں کے درختوں سے گھرے گاؤں میں پوری زندگی گزاری، جہاں وہ اپنی غذا خود اگاتی جبکہ مویشیوں کا خیال رکھتی رہیں ۔سرکاری دستاویزات میں کامیل مارا کی تاریخ پیدائش 19 اگست 1909 درج ہے اور اس طرح وہ دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دی جانیوالی برطانیہ کی ایتھل کیٹرہم سے 2 دن بڑی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments