12ویں منزل سے لٹکتی 3سالہ بچی سٹول کی مدد سے ’’ریسکیو‘‘
ژانگ پنگ (نیٹ نیوز)چین میں بارہویں منزل کی کھڑکی سے لٹکتی 3 سالہ بچی کو پڑوسیوں نے سٹول کی مدد سے بچا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
یہ واقعہ 17 اکتوبر کو چین کے صوبہ فوجیان کے شہر ژانگ پنگ میں پیش آیا جہاں کمسن بچی گھر میں اکیلی موجود تھی۔ بچی کے والد کام پر گئے تھے جبکہ والدہ سودا سلف لینے باہر گئی تھیں۔اس دوران بچی کھڑکی کی حفاظتی جالی سے باہر نکل گئی اور اس کا سر لوہے کی راڈز میں پھنس گیا، جس کے باعث وہ خطرناک بلندی پر لٹک گئی۔بچی کو اس حالت میں دیکھ کر رہائشیوں اور سکیورٹی اہلکاروں نے فوری مدد کی کوشش کی۔ دو افراد نچلے فلیٹ کی کھڑکیوں سے باہر جھکے اور سٹول کی مدد سے بچی کے جسم کو سہارا دیتے رہے تاکہ وہ نیچے نہ گرے ،بعدازاں فائر فائٹرز نے پہنچ کر فلیٹ کا دروازہ کھولا اور بچی کو بحفاظت نکال لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments