روبوٹ کا کمال،مشکل ریوبک کیوب 9.8سیکنڈمیں حل

روبوٹ کا کمال،مشکل ریوبک کیوب 9.8سیکنڈمیں حل

کینٹربری (نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ کے انجینئرنگ کے چار طالب علموں نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جس نے 4x4x4 ریوبک کیوب صرف 9.8 سیکنڈ میں حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

یونیورسٹی آف کینٹربری کے میکاٹرونکس انجینئرنگ کے سال چہارم کے طالب علم کیلِب ایورٹ، ہیڈن واٹسن، میکس کیمرون اور جوہان ٹوریس نے بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھ کر یہ روبوٹ بنانے کا خیال آیا، جس میں ایک روبوٹ نے 4x4x4 ریوبک کیوب 45 سیکنڈ میں حل کیا تھا جبکہ انسانوں کا اسی کیوب کو حل کرنے کا ریکارڈ 15 سیکنڈ تھا۔ ہم نے زیادہ طاقتور موٹرز تیار کرکے اور روبوٹ کا ڈیزائن اس انداز میں بنا کر پچھلی مشین کے وقت کو بہتر بنایا کہ اسے کیوب کے تمام رخ دیکھنے اور انہیں حرکت دینے کیلئے بار بار کیوب کا رخ تبدیل نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...