اچھے طریقے سے زندگی گزارنا طویل عمر کا راز قرار

اچھے طریقے سے زندگی گزارنا طویل عمر کا راز قرار

لندن (نیٹ نیوز)دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ کیلئے لڑنے والے اوئن فائلر کی پیدائش 1919 میں ہوئی اور 16 اکتوبر کو وہ 107 سال کے ہوئے ۔

ویلز سے تعلق رکھنے والے اوئن فائلر نے اچھے طریقے سے زندگی گزارنے کو طویل عمر کا راز قراردیتے ہوئے بتایاکہ فش اور چپس کو وہ جتنا دل کرتا ہے کھاتے ہیں، مگر کبھی بہت زیادہ نہیں کھاتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں میں 107سال کی عمر تک کیسے پہنچا میں نہیں جانتا، مگر میں متعدد افراد سے ملتا ہوں جو مجھ سے متاثر ہوتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ میں نے یہ کیسے کیا، تو میرا جواب یہ ہے کہ اس کی کوئی خفیہ ترکیب نہیں بس میں نے پوری زندگی کام کیا ہے اور اچھے طریقے سے زندگی گزاری۔4 بچوں کے والد اوئن فائلر 10 افراد کے نانا یا دادا جبکہ 15 کے پردادا یا پرنانا ہیں اور اب بھی خوش رہناہی ان کا طرز زندگی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...